Aug ۰۱, ۲۰۱۶ ۱۳:۴۷ Asia/Tehran
  • حزب اللہ لبنان کی ایگزیکٹیو کونسل کے نائب سربراہ شیخ نبیل قاووق
    حزب اللہ لبنان کی ایگزیکٹیو کونسل کے نائب سربراہ شیخ نبیل قاووق

حزب اللہ لبنان کی ایگزیکٹیو کونسل کے نائب سربراہ شیخ نبیل قاووق نے سعودی شیوخ کو اپنی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، شیخ نبیل قاووق نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پرلانے کے سعودی عرب کے اقدام پرسعودی شیوخ کی خاموشی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے اس اقدام کے خلاف بھرپورآوازاٹھانی چاہئے کیونکہ حرمین شریفین مکہ و مدینہ کا احترام، شرافت اور تقدس اس بات کی ہرگزاجازت نہیں دیتا کہ اسے ان لوگوں سے منسوب کیا جائے جن کے ہاتھ صیہونی دشمن کے ہاتھ میں ہیں-

انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کی حیثیت گرچکی ہے اور اس وقت سعودی عرب کا شاہی تاج، یمن میں آل سعود حکومت کے جرائم کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کے خون میں ڈوبا ہوا ہے اور اس پر صیہونیوں سے رابطوں اور ملاقاتوں کے کلنک کا ٹیکہ لگا ہوا ہے-

یہ بیانات ایسی حالت میں سامنے آئے ہیں کہ جب ابھی کچھ ہی دن پہلے سعودی عرب کے خفیہ ادارے کے سابق رکن انورعشقی نے صیہونی حکومت کے انٹیلیجنس حکام سے ملاقات کی تھی- اس ملاقات پر علاقے کی بہت سی شخصیتوں اور ماہرین نے احتجاج کیا تھا- 

ٹیگس