کابل میں ایک بار پھر دہشت گردانہ حملہ، غیرملکیوں کا گیسٹ ہاؤس بنا نشانہ
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دہشت گردانہ حملہ ہوا ہے اور دہشت گردوں نے نارتھ گیٹ نامی گیسٹ ہاؤس کو نشانہ بنایا ہے جہاں اکثرغیرملکی کانٹریکٹررہتے ہیں۔
کابل سے موصولہ اطلاعات کے مطابق گیسٹ ہاؤس سے دھماکے کی آواز سنی گئی جس کے بعد فائرنگ ہونے لگی- اس واقعے کے بعد، سیکورٹی اہلکاروں نے گیسٹ ہاؤس کو گھیرے میں لے لیا- واقعے کے بارے میں ابھی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں-
بعض نیوز ایجنسیوں نے سیکورٹی اہلکاروں کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ حملوں میں چارافراد شامل ہیں- حملہ گذشتہ رات ایک بج کرپچیس منٹ پر ہوا- یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ دھماکے سے تھوڑی دیر پہلے شہر کے کچھ علاقوں کی بجلی کچھ مدت کے لئے کٹ گئی تھی- حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی ہے-
اس سے قبل کابل میں ہزارہ برادری کے احتجاجی مظاہروں پر داعش نے حملہ کیا تھا جس میں اسّی سے زیادہ افراد مارے گئے تھے اور ڈھائی سو سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے-