بغداد میں کار بم دھماکہ، چار افراد جاں بحق اور آٹھ زخمی
عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایک کار بم دھماکے میں چار افراد جاں بحق اور آٹھ زخمی ہوگئے ہیں۔
عراقی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ بغداد کے جنوبی علاقے الدورہ میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب ایک کار بم دھماکہ ہوا ہے جس میں کم از کم چار عراقی فوجی جاں بحق اور آٹھ زخمی ہوگئے ہیں۔
عراق کے صوبۂ الانبار کے گورنر ہاؤس کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق دہشت گرد گروہ داعش کے ایک سو سے زیادہ عناصر رمادی شہر سے فرار ہوتے وقت سرنگوں میں محاصرے میں آگئے ہیں۔
عراق کی المسلہ ویب سائٹ کا کہنا ہےکہ ان میں سے زیادہ تر دہشت گرد غیر ملکی شہری ہیں۔
رمادی شہر کو رواں سال کے آغاز میں دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر سے آزاد کرایا گیا تھا۔ لیکن داعش کے بعض عناصر نے اس شہر کے مضافات میں پناہ لے رکھی ہے اور وہ وقتا فوقتا دہشت گردانہ کارروائیوں کے ذریعے ان علاقوں کو بدامنی کا شکار بناتے رہتے ہیں۔