Nov ۲۲, ۲۰۲۴ ۱۸:۱۴ Asia/Tehran
  • FILE PHOTO
    FILE PHOTO

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف نے کہا ہے کہ ہم تمام اسلامی ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ صیہونی حکومت کی مدد بند کردیں تاکہ ہم اس مجرمانہ حکومت کی مکمل تباہی کا مشاہدہ کرسکیں۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف جنرل سلامی نے جمعہ بائیس نومبر کو ایران کے جنوبی شہر اہواز میں "الی بیت المقدس" جنگی مشقوں سے خطاب میں کہ جن میں ساٹھ ہزار افراد نے حصہ لیا، کہا کہ دنیا اپنے دروازے صیہونی مجرمین کے لئے بند کردے اور حکومتیں ، صیہونی حکومت کی اقتصادی شریان منقطع اور فوجی وسائل دریافت کرنے کے اس کے زمینی اور سمندری راستے بند کردیں-

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف نے عوامی رضا کار فورس بسیج کو ایک عالمی حقیقت اور تفکر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی رضا کار فورس بسیج کے اراکین، عدل و انصاف اور شریعت الہی کے نفاذ نیزعبادت خدا، اور طاغوت کی نفی کی ترویج کے لئے سبھی میدانوں میں عالمی سامراج کے مقابلے میں صف آرائی کررہے ہیں اور یہ بات ہمارے لئے بات باعث افتخار اور شرف ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈرانچیف نے کہا ہے کہ اسرائیل کنفیوژن اور ڈپریشن کا شکار ہے اور اس کی فوج خستہ حال ہے جبکہ اس کے برعکس حزب اللہ اور مزاحمتی محاذ بھرپور عزم و حوصلے کے ساتھ دشمن کے مقابلے میں نبرد آزما ہے۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈرانچیف جنرل سلامی نے کہا کہ آج یمن ، بحرین ، شام ، عراق ، لبنان اور فلسطین میں استقامت کے پودے تناور درخت بن چکے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ عالمی سامراج برسوں سے درخت استقامت کی شاخیں منقطع کردینا چاہتا ہے لیکن اس کو مسلسل شکست اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

 

ٹیگس