Aug ۱۵, ۲۰۱۶ ۰۷:۳۸ Asia/Tehran
  • صوبے صعدہ میں بن فاضل کے علاقے میں ان بچوں پر سعودی اتحاد کا یہ حملہ اس وقت انجام پایا جب وہ تعلیم حاصل کرنے کے لئے اسکول جا رہے تھے۔
    صوبے صعدہ میں بن فاضل کے علاقے میں ان بچوں پر سعودی اتحاد کا یہ حملہ اس وقت انجام پایا جب وہ تعلیم حاصل کرنے کے لئے اسکول جا رہے تھے۔

اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے یونیسف نے سعودی جارحیت میں یمن کے اسکولی بچوں کے ہونے والے قتل عام کی شدید مذمت کی ہے۔

اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے یونیسف نے ایک بیان میں سعودی اتحاد کے جمعے کے روز کے حملے میں یمن کے اسکولی بچوں کی شہادت کا ذکر کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یہ حملہ صوبے صعدہ میں کیا گیا جس میں سات اسکولی بچے شہید اور اکّیس دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ یونیسف کے بیان میں اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا گیا ہے کہ شہید و زخمی ہونے والے یمن کے ان اسکولی بچوں کی عمریں، چھے سے چودہ برس کے درمیان ہیں اور صوبے صعدہ میں بن فاضل کے علاقے میں ان بچوں پر سعودی اتحاد کا یہ حملہ اس وقت انجام پایا جب وہ تعلیم حاصل کرنے کے لئے اسکول جا رہے تھے۔ صوبے صعدہ کی شہری تنظیموں نے بھی اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی جارحیت و جرائم کا جائزہ لینے کے لئے ایک آزاد بین الاقوامی تحقیقاتی کمیٹی قائم کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ٹیگس