Aug ۱۶, ۲۰۱۶ ۰۹:۱۹ Asia/Tehran
  • مصر کی الازہر یونیورسٹی کے اساتذہ نے بحرین میں شیعہ مسلمانوں کی نماز جمعہ کے انعقاد کی روک تھام کو خطرناک اقدام قرار دیا ہے۔
    مصر کی الازہر یونیورسٹی کے اساتذہ نے بحرین میں شیعہ مسلمانوں کی نماز جمعہ کے انعقاد کی روک تھام کو خطرناک اقدام قرار دیا ہے۔

مصر کی الازہر یونیورسٹی کے اساتذہ نے کہا ہے کہ بحرینی عوام کے مطالبات کے احترام اور اس ملک کے بحران کو ختم کرنے کے لئے منصفانہ مذاکرات کا راستہ اختیار کئے جانے کی ضرورت ہے۔

بحرین کے اللولوء ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مصر کی الازہر یونیورسٹی کے اساتذہ نے بحرین میں شیعہ مسلمانوں کی نماز جمعہ کے انعقاد کی روک تھام کو خطرناک اقدام قرار دیا ہے۔ مصر کے ان اساتذہ نے اس سلسلے میں بحرین کی آل خلیفہ حکومت کے جارحانہ اقدام پر کڑی تنقید کی ہے۔

مصر کی الازہر یونیورسٹی کے اساتذہ نے اعلان کیا ہے کہ بحرین میں نماز جمعہ کے انعقاد پر پابندی، قرآن و شریعت کے خلاف ہے۔ مصرکے متعدد علماء نے اعلان کیا ہے کہ بحرینی عوام کے پرامن مظاہروں کی بناء پر نماز جمعہ کے انعقاد پر قانون و شریعت کی بنیاد پر کوئی پابندی نہیں لگائی جاسکتی۔ ان علماء نے یہ بھی کہا ہے کہ بحرین میں ایسے علمائے کرام پر دباؤ ڈالنا کہ جنھوں نے کسی بھی طرح کے جرم کا ارتکاب نہیں کیا ہے، نادرست اور غیر قانونی اقدام ہے۔

ٹیگس