Aug ۱۷, ۲۰۱۶ ۰۹:۲۷ Asia/Tehran
  • یمنی فوج نے اعلان کیا تھا کہ سعودی جارحیت، جاری رہنے کی صورت میں یمنی فوج کی جانب سے جوابی کارروائی کے طور پر میزائل حملے جاری رہیں گے۔
    یمنی فوج نے اعلان کیا تھا کہ سعودی جارحیت، جاری رہنے کی صورت میں یمنی فوج کی جانب سے جوابی کارروائی کے طور پر میزائل حملے جاری رہیں گے۔

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے نجران پر ہونے والے میزائل حملے میں اپنے ملک کے سات فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ یمن سے ملنے والے سعودی عرب کے سرحدی علاقے نجران میں سعودی فوجیوں کے ٹھکانے پر میزائ‏ل حملے کے نتیجے میں سات سعودی فوجی ہلاک ہو گئے۔

اس سے قبل سعودی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے پیر کے روز مشرقی مآرب میں سعودی ایجنٹوں کے صحن الجن فوجی مرکز پر حملہ کر کے اس ٹھکانے کو تباہ کر دیا تھا۔

یمنی فوج نے اعلان کیا تھا کہ سعودی جارحیت، جاری رہنے کی صورت میں یمنی فوج کی جانب سے جوابی کارروائی کے طور پر میزائل حملے جاری رہیں گے۔ یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں کی جانب سے سعودی جارحیت کے جواب میں یہ کارروائی ایسے وقت انجام پائی کہ صنعا پر سعودی جنگی طیاروں کے حملے میں کم از کم سات یمنی شہری شہید ہوئے ہیں۔

دوسری جانب آزاد ڈاکٹروں کی تنظیم نے پیر کے روز اعلان کیا کہ شمالی یمن میں واقع صوبے حجہ میں اس کے زیر کنٹرول ایک ہسپتال پر سعودی جنگی طیاروں کے حملے میں چودہ افراد مارے گئے ہیں۔

ٹیگس