Aug ۱۷, ۲۰۱۶ ۰۹:۵۰ Asia/Tehran
  • ایک فوجی اہلکار کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں دہشت گردانہ حملے کی یہ کوشش، شکست سے دوچار ہو گئی۔
    ایک فوجی اہلکار کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں دہشت گردانہ حملے کی یہ کوشش، شکست سے دوچار ہو گئی۔

مصر کے سیکورٹی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ سینا میں فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کرنے کے لئے دہشت گردوں کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔

موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مصر کے صوبے سینا کے علاقے شیخ زوید میں مسلح دہشت گرد ایک فوجی چیک پوسٹ پر کار بم سے حملہ کرنا چاہتے تھے تاہم ایک فوجی اہلکار کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں دہشت گردانہ حملے کی یہ کوشش، شکست سے دوچار ہو گئی۔

اس رپورٹ کے مطابق ایک فوجی اہلکار نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اس کار کو آر پی جی سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔ ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شیخ زوید کے علاقے میں مصر کی سیکورٹی فورسز نے دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے، جو اس علاقے میں مصری سیکورٹی فورسز پر حملہ کرنا چاہتے تھے، متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

شیخ زوید میں دہشت گردوں کے اس ناکام حملے کے بعد، مصر کی سیکورٹی فورسز نے اپنے ملک کی فضائیہ کی مدد سے شیخ زوید اور العریش کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی اور دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں اور ہتھیاروں کے ان کے گودام کا پتہ لگا کر انھیں تباہ کر دیا۔

ٹیگس