Aug ۲۰, ۲۰۱۶ ۱۴:۱۴ Asia/Tehran
  • دو ہزار تیرہ میں مصر میں محمد مرسی کی حکومت کے خلاف ہونے والی فوجی بغاوت کے بعد سے سینا کے علاقے میں مصری فوجیوں اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
    دو ہزار تیرہ میں مصر میں محمد مرسی کی حکومت کے خلاف ہونے والی فوجی بغاوت کے بعد سے سینا کے علاقے میں مصری فوجیوں اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

مصر کے علاقے سینا میں ہونے والے بم دھماکے میں کئی افراد ہلاک و زخمی ہو گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ بم دھماکہ، سینا میں العریش کے علاقے میں ہوا جس میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔ ابھی تک کسی نے اس بم دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

جمعرات کے روز بھی سینا کے شمالی علاقے میں فائرنگ کے واقعے میں دو سیکورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔ دو ہزار تیرہ میں مصر میں محمد مرسی کی حکومت کے خلاف ہونے والی فوجی بغاوت کے بعد سے سینا کے علاقے میں مصری فوجیوں اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ٹیگس