Sep ۰۲, ۲۰۱۶ ۱۴:۰۷ Asia/Tehran
  • عراق کے دارالحکومت بغداد میں دھماکے

خبری ذرائع نے عراق کے دارالحکومت بغداد میں متعدد دھماکوں کی خبر دی ہے-

العالم کی رپورٹ کے مطابق بغداد پولیس کے ترجمان نے کہا کہ جمعے کو مشرقی بغداد کے العبیدی علاقے میں ہونے والے دھماکے، عراقی فوج کے ہتھیاروں کے گودام میں ہوئے ہیں-

یہ دھماکے ، ایک صنعتی علاقے اور ایک فلور مل تک آگ کے پھیلنے کا سبب بنے ہیں- ان دھماکوں کے باعث متعدد عراقی زخمی ہوگئے-

اسکائی نیوز نے بھی عراق کے ایک سیکورٹی ذریعے کے حوالے سے اعلان کیا ہے کہ بغداد میں ہونے والے دھماکوں کے نتیجے میں اب تک چار افراد جاں بحق اور نو دیگر زخمی ہوگئے ہیں-

ان رپورٹوں کے مطابق یہ دھماکے مشرقی بغداد میں ہتھیاروں کے گودام پر کتیوشا راکٹ داغے جانے کے نتیجے میں ہوئے ہیں-

اسی طرح عراق کی عوامی رضا کار فورس کے ترجمان احمد اسدی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ داعش دہشت گردوں نے جمعے کو صوبہ صلاح الدین کے شہر تکریت کے مضافات میں ، اہل سنت رضاکار فورس کے جوانوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں چوّن افراد جاں بحق ہوگئے-

ٹیگس