Sep ۰۸, ۲۰۱۶ ۰۹:۳۴ Asia/Tehran
  • سعودی مفتی کا بیان فتنہ انگیز ہے : اہلسنت عالم دین شیخ احمد القطان

لبنان کی قولنا و العمل تنظیم کے سربراہ شیخ احمد القطان نے سعودی مفتی کے بیانات کو فتنہ انگیز قرار دیا ہے -

لبنان کے عالم اہلسنت شیخ احمد القطان نے بدھ کو سعودی مفتی کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے مفتی کا بیان آل سعود اور دشمنان اسلام کو فائدہ پہنچانے کے لئے جاری کیا گیا ہے-

شیخ احمد القطان نے حجاج کے نام رہبر انقلاب اسلامی کے اتحاد پسندانہ بیان کو سراہا جس میں آپ نے خاص طور سے موجودہ حالات میں مسلم امہ کے درمیان تفرقے کے خطرے کی جانب سے خبردار کیا ہے-

شیخ احمد القطان نے اس کے ساتھ ہی سعودی مفتی عبدالعزیزآل شیخ سے مطالبہ کیا کہ وہ مسلم امہ میں تفرقہ ڈالنے کے بجائے سعودی حکام کو مسلمانوں کے درمیان شگاف کم کرنے کے لئے قدم اٹھانے کی نصیحت کریں-

واضح رہے کہ سعودی وہابیوں کے مفتی اعظم عبدالعزیزآل شیخ نے ابھی حال ہی میں ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ایرانی مسلمان نہیں ہیں-

ٹیگس