Sep ۱۳, ۲۰۱۶ ۰۸:۳۲ Asia/Tehran
  • روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ شام میں جنگ بندی شروع ہونے کے بعد دہشت گردوں کے زیرقبضہ علاقوں کے علاوہ تمام حملے روک دیے جائیں گے-
    روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ شام میں جنگ بندی شروع ہونے کے بعد دہشت گردوں کے زیرقبضہ علاقوں کے علاوہ تمام حملے روک دیے جائیں گے-

شام میں جنگ بندی کے سلسلے میں روس اور امریکہ کے درمیان ہونے والے سمجھوتے پر عمل درآمد شروع ہو گیا ہے -

شام میں جنگ بندی کا مقصد محصور علاقوں تک انسانی ہمدردی پر مبنی امداد رسانی اور داعش و فتح الشام محاذ نامی دہشت گرد گروہوں کو نشانہ بنانا ہے- المانیٹر تجزیاتی ویب سائٹ نے شام میں جنگ بندی کے بارے میں روس اور امریکہ کے درمیان ہونے والے سمجھوتے کے سلسلے میں رپورٹ دی ہے کہ اگر امریکہ کے علاقائی اتحادی، جبہۃ النصرہ (فتح الشام محاذ) کے ساتھ تعاون روک دیں تو ماسکو کے ساتھ واشنگٹن کا سمجھوتہ موثر واقع ہوگا۔

روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ شام میں جنگ بندی شروع ہونے کے بعد دہشت گردوں کے زیرقبضہ علاقوں کے علاوہ تمام حملے روک دیے جائیں گے- روسی وزیر دفاع نے کہا کہ شام میں امریکہ کے اتحادیوں اور روس کے مدنظر اہداف کو معین کرنے کے لئے روس اور امریکہ مشترکہ کوارڈی نیشن سینٹر قائم کریں گے- روسی وزارت دفاع نے تاکید کے ساتھ کہا کہ روس، شام میں دہشت گردوں کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھے گا اور جنگ بندی شروع ہونے کے بعد جھڑپوں کو روکنے کے لئے تمام ضروری تدابیر اختیار کی گئی ہیں- روسی وزارت دفاع نے کہا کہ داعش اور فتح الشام محاذ نامی دہشت گرد گروہ کے ٹھکانوں پر فضائی حملے جاری رہیں گے-

ٹیگس