Sep ۱۳, ۲۰۱۶ ۰۹:۲۲ Asia/Tehran
  • داعش اور جبہۃ النصرہ دہشت گرد گروہ جنگ بندی میں شامل نہیں ہیں اور ان کے ٹھکانوں پر حملے کا جواز باقی ہے-
    داعش اور جبہۃ النصرہ دہشت گرد گروہ جنگ بندی میں شامل نہیں ہیں اور ان کے ٹھکانوں پر حملے کا جواز باقی ہے-

شامی فوج نے جنگ بندی نافذ ہونے کے فورا بعد ہی پورے ملک میں اپنے حملے روک دیے ہیں۔

شام کے فوجی ہیڈ کوارٹرنے پیر کی رات ایک بیان جاری کر کے اعلان کیا ہے کہ آج رات سے اٹھارہ ستمبر کو آدھی رات تک وہ پورے ملک میں اپنی تمام کارروائیاں روک رہی ہے- شامی فوج کے ہیڈ کوارٹر نے اپنے بیان میں تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ شامی فوج مسلح گروہوں کی جانب سے جنگ بندی کی کسی بھی طرح کی خلاف ورزی کا منھ توڑ جواب دینے کا حق محفوظ رکھتی ہے- شامی حکومت کے ایک مخالف نے کہا ہے کہ شام کے اکثر مسلح اور مخالف گروہوں نے جنگ بندی کو قبول کرلیا ہے ہرچند کہ یہ کام نہایت احتیاط کے ساتھ انجام دیا گیا ہے- بیرون ملک بیٹھے ہوئے مخالفین کے اتحاد نے بھی اعلان کیا ہے کہ شام میں جنگ بندی ایک درست اقدام ہے اور اس کے ساتھ مثبت اشتراک عمل ہوگا- روس اور امریکہ کے درمیان سمجھوتے کے بعد شام میں  پیر کی رات سے سات روزہ جنگ بندی پرعمل درآمد شروع ہوگیا ہے-

داعش اور جبہۃ النصرہ دہشت گرد گروہ جنگ بندی میں شامل نہیں ہیں اور ان کے ٹھکانوں پر حملے کا جواز باقی ہے- روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ داعش اور فتح الشام محاذ نامی دہشت گرد گروہ کے ٹھکانوں پر حملے جاری رہیں گے-

ٹیگس