شام میں جنگ بندی میں مزید توسیع کی جائے: روس کی اپیل
Sep ۱۵, ۲۰۱۶ ۰۹:۰۸ Asia/Tehran
روسی وزارت دفاع نے شام میں جنگ بندی میں مزید اڑتالیس گھنٹے کی توسیع کی اپیل کی ہے۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق شام میں جنگ بندی کے ابتدائی اڑتالیس گھنٹوں کے دوران ساٹھ سے زائد مرتبہ اس کی خلاف ورزی کی گئی جن میں سب سے زیادہ خلاف ورزی دہشت گرد گروہ احرار الشام نے کی۔
روسی فوج نے اسی طرح اعلان کیا ہے کہ اس نے منگل کی شام کو تدمر کے شمال میں دہشت گرد گروہ داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔ داعش کے دہشت گرد تدمر پر حملے کے لیے اس علاقے میں جمع ہوئے ہیں۔
روسی نیوز ایجنسی انٹرفیکس نے روسی فوج کے ایک اعلی رتبہ کمانڈر جنرل وکٹر پوزنیکھیر (Viktor Poznikhir) کے حوالے سے کہا ہے کہ داعش کے ساتھ جھڑپیں جاری ہیں۔