سعودی شاہی خاندان کے کئی افراد کی گرفتاری
سعودی بادشاہ کے مخالف، شاہی خاندان کے کئی افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزیردفاع محمد بن سلمان نے اپنے مخالف کئی سعودی شہزادوں کی گرفتاری کا فرمان جاری کیا تھا - بعض ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق آل سعود میں تنازعات اتنے بڑھ چکے ہیں کہ اب امریکی حکام میں بھی تشویش پیدا ہوگئی ہے-
فلسطین کے المنارجریدے نے اپنی ویب سائٹ پر باخبرذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ امریکی حکام نے تاکید کی ہے کہ وہ ہرگز شاہی خاندان میں اختلافات بڑھنے نہیں دیں گے - رپورٹوں کے مطابق شاہ سلمان کی ابترجسمانی حالت اور ان کے الزائمرمیں مبتلاء ہونے کے بارے میں بعض رپورٹوں کے سامنے آنے کے بعد اس ملک کی آئندہ حکومت اور بادشاہت کے بارے میں اختلافات پیدا ہوگئے ہیں-
باخبر ذرائع کے بقول شاہی دربار کے بعض افراد سعودی عرب کے ناتجربہ کار وزیردفاع اور ولیعھد کے جانشین محمد بن سلمان کو جنگ یمن کی دلدل میں پھنسنے کا ذمہ دار سمجھتے ہیں اور باپ کے بعد ان کے برسراقتدارآنے کے مخالف ہیں- اس رپورٹ کے مطابق واشنگٹن بھی محمد بن سلمان کے اقدامات سے کہ جو امریکیوں کے بقول ریاض کے استحکام کو درہم برہم کررہے ہیں ، خوش نہیں ہے اور آل سعود کے اندرموجود اختلافات کو کم کرنے کی کوشش کررہا ہے -