Oct ۱۴, ۲۰۱۶ ۱۱:۴۱ Asia/Tehran
  • نائیجیریا: فوج کا امام بارگاہ پر حملہ، جلا کر راکھ کر دیا

نائیجیریا کے شہر جوس میں فوج نے عاشورا کے روز ایک امام بارگاہ پر حملہ کر کے اسے جلا کر راکھ کر دیا۔

ارنا نے مقامی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ نائیجیریا کی فوج اور پولیس نے جوس شہر میں تحریک اسلامی کے سربراہ آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزکی کے نمائندے شیخ آدم کے گھر پر حملہ کر دیا اور ان کے گھر کے قریب ہی واقع امام بارگاہ کو بھی نذرآتش کر دیا۔

نائیجیریا میں مسلمانوں نے محرم کی عزاداری ایسی حالت میں کی ہے کہ جب اس ملک کے بہت سے علاقوں میں مسلمانوں نے مظاہرے کیے ہیں۔

عاشورا کے دن صوبہ کادونا کے شہر فونتوا میں بھی فوج اور پولیس نے عزاداروں پر تشدد کیا جس کے نتیجے میں دس افراد شھید ہو گئے۔

اس رپورٹ کے مطابق سوکوتو شہر میں بھی پولیس اور فوج نے شب عاشور کو شیعوں کی مسجد کا محاصرہ کر کے تحریک اسلامی کے کم از کم پندرہ سرگرم افراد کو گرفتار کر لیا۔

ٹیگس