عراق: موصل کے تیل کے کنؤوں پر فوج کا کنٹرول
Oct ۱۹, ۲۰۱۶ ۰۸:۰۲ Asia/Tehran
عراقی فوج نے موصل میں پیش قدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے جنوبی علاقے میں تیل کے تقریبا سو کنؤوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
موصولہ رپورٹوں میں عراق کے تیل حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ عراق کی مسلح افواج نے موصل کے جنوب میں داعش دہشت گرد گروہ کے ٹھکانوں پر شدید حملہ کرتے ہوئے تیل کے سو کنؤوں کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے جبکہ پیش قدمی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ عراقی حکام کے مطابق موصل کے جنوب میں پچاس کلومیٹر کے فاصلے پر واقع القیارہ اور نجمہ نامی تیل کے علاقوں میں سو کنؤوں سے داعش کا قبضہ ختم کرا لیا گیا۔ عراق کے تیل حکام کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں بارودی سرنگوں کو بھی صاف کر کے تیل کے کنؤوں میں داعش گروہ کی جانب سے لگائی جانے والی آگ کو بجھا دیا گیا۔