Oct ۲۳, ۲۰۱۶ ۱۲:۰۴ Asia/Tehran
  • بحرینی عوام نے بحرینی حکومت کو شیخ عیسی قاسم کے گھر کا محاصرہ جاری رکھنے کے بارے میں خبردار کیا۔
    بحرینی عوام نے بحرینی حکومت کو شیخ عیسی قاسم کے گھر کا محاصرہ جاری رکھنے کے بارے میں خبردار کیا۔

بحرین میں آل خلیفہ کے نسل پرستانہ اور تشدد آمیز اقدامات کے خلاف عوام کے مظاہرے بدستور جاری ہیں۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق بحرینی عوام نے ہفتے کی سہ پہر الدراز علاقے میں اس ملک کے ممتاز شیعہ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر کے قریب مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا اور بحرینی حکومت کو شیخ عیسی قاسم کے گھر کا محاصرہ جاری رکھنے کے بارے میں خبردار کیا۔ مظاہرین نے بحرینی حکومت کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے یمن کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور یمن پر جارحیت میں بحرینی فورسز کی شرکت کی مذمت کی۔

دوسری جانب یہ اعلان کیا گیا ہے کہ بحرینی حکام نے حکم دیا ہے کہ جمعیت اسلامی الوفاق کے اثاثوں کو سرعام نیلام کر دیا جائے۔ بحرینی حکام نے کہا ہے کہ یہ نیلامی رواں مہینے کی ستائیس تاریخ کو کی جائے گی۔ بحرینی حکومت نے اس سے قبل بحرین کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت جمعیت اسلامی الوفاق کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔

بحرین کے علما نے آل خلیفہ حکومت کے اس فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ آج جو کچھ بحرین میں ہو رہا ہے وہ ملک کو تین دہائیاں پیچھے لے جائے گا۔

ٹیگس