Oct ۲۸, ۲۰۱۶ ۱۲:۴۵ Asia/Tehran
  • سعودی عرب نے مصریوں کو ویزے دینا بند کر دیے

ریاض اور قاہرہ کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے بعد سعودی عرب نے ایک نیا اقدام کرتے ہوئے مصری شہریوں کو ویزے کا اجرا روک دیا ہے۔

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قاہرہ میں سعودی عرب کے سفارت خانے نے حکم دیا ہے کہ مصری شہریوں کو ویزے جاری نہ کیے جائیں۔

اس رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی کمپنی تساہیل نے جو مصر میں سعودی عرب کے ویزوں کے اجرا کی ذمہ دار ہے، اعلان کیا ہے کہ قاہرہ میں سعودی عرب کا سفارت خانہ مصری شہریوں کو ویزے جاری نہیں کر رہا ہے۔

سعودی عرب کی حکومت نے ایک ایسے وقت میں مصری شہریوں کو ویزے دینا بند کر دیا ہے کہ جب سعودی عرب کی قومی تیل کمپنی آرامکو نے رواں مہینے کے اوائل میں مصر کو سات لاکھ ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی روک دی تھی۔

مصر اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی اس وقت بڑھ گئی جب مصر نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شام کے بارے میں روس کی قرارداد کے مسودے کی حمایت کی۔

آل سعود حکومت روسی قرارداد کے مسودے کی سخت مخالف تھی۔

ٹیگس