فلوجہ میں دھماکا ، دسیوں افراد جاں بحق
Nov ۱۸, ۲۰۱۶ ۰۹:۱۳ Asia/Tehran
فلوجہ میں ہونے والے دہشت گردانہ دھماکے میں کم سے کم سترہ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں
عراقی ذرائع سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق جمعرات کی شام صوبہ الانبار کے ضلع فلوجہ کے عامریہ علاقے میں شادی کی ایک تقریب میں ہونے والے بم دھماکے میں سترہ افراد جاں بحق اور پینتیس زخمی ہوگئے- دھماکے کی شدت کے باعث مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا قوی امکان ہے-
پیر کو شہر فلوجہ میں پولیس چیک پوسٹ کے سامنے ہونے والے کار بم دھماکوں میں آٹھ افراد جاں بحق اور بیس دیگر زخمی ہوگئے تھے-
عراقی حکام کا کہنا ہے کہ داعش کے اصلی گڑھ موصل میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی شروع ہونے کے بعد شہری علاقوں میں داعش کی دہشت گردانہ کارروائیاں تیز ہوگئی ہیں - شہروں میں داعش کے حملوں کا مقصد عوام کے اندر خوف و ہراس پیدا کرناہے-