Nov ۱۸, ۲۰۱۶ ۱۱:۳۲ Asia/Tehran
  • یمن میں بازار پر گولہ باری ، دسیوں عام شہری شھید

یمن میں ایک بازار پر سعودی عرب کے زرخرید جنگجؤوں کی گولہ باری میں کم سے سینتالیس افراد شھید اور زخمی ہوگئے

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ تعز کے شمال مشرق میں واقع شہر "صالہ" کے "سوفتیل" بازار پر منصور ہادی سے وابستہ سعودی عرب کے زرخرید جنگجؤوں کی گولہ باری میں بائیس بے گناہ شہری شھید اور پچیس زخمی ہوگئے-

درایں اثنا جارح سعودی جنگی طیاروں نے صوبہ الحدیدہ کے ضلع صلیف کے ایک علاقے پر دو بار بمباری کی- سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبہ صنعا کے علاقوں پر بارہا بمباری کی ہے-

یمنی فوج نے بھی سعودی حملوں کے جواب میں صوبہ تعز کے المکلکل علاقے میں سعودی عرب کے زرخرید جنگجؤوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کئی سعودی ایجنٹ ہلاک ہوگئے - یمنی فوجیوں نے صوبہ مارب کے بعض علاقوں میں سعودی جنگجؤوں کی پیشقدمی کوششیں ناکام بنا دیں-

یمن میں جنگ بندی سمجھوتے کے مد نظر جمعرات سے اس پرعمل درآمد شروع ہونے والا ہے- تحریک انصاراللہ نے کہا ہے کہ وہ نئے جنگ بندی معاہدے پر کار بند رہے گی بشرطیکہ فریق مقابل بھی اس کی پابندی کرے-

ٹیگس