Nov ۲۰, ۲۰۱۶ ۱۷:۴۱ Asia/Tehran
  • بغداد میں بموں کے دھماکے، متعدد جاں بحق  اور زخمی

مرکزی اور جنوبی بغداد میں ہونے والے دہشت گردانہ دھماکوں میں بیس افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔

 عراق کی وزارت داخلہ کے مطابق، اتوار کی صبح جنوبی بغداد کے یوسفیہ ٹاون کے ایک بازار میں ہونے والے بم دھماکے میں دو افراد جاں بحق اور نو دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
 بم کا ایک اور دھماکہ، مرکزی بغداد کے علاقے

شیخ عمر میں ایک رستوران کے قریب ہوا جس میں تین افراد جاں بحق اور چھے زخمی ہوگئے۔
 اقوام متحدہ کی جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے صرف اکتوبر کے مہینے میں رونما ہونے والے تشدد اور بدامنی کے واقعات میں سات سو عراقی شہری مارے جا چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ ہلاکتیں صوبہ بغداد میں ہوئی ہیں جہاں دو سو اڑسٹھ لوگ جاں بحق اور آٹھ سوسات لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

ٹیگس