سعودی جارحیت میں،بچوں سمیت متعدد یمنی شہری شہید اور زخمی
یمن کے رہائشی علاقوں میں سعودی طیاروں کی وحشیانہ بمباری میں مسلسل عام شہری مارے جا رہے ہیں۔
خبروں کے مطابق مغربی یمن کے شہر حدیدہ کے علاقے قطیع میں سعودی جنگی طیاروں کی بمباری میں کم سے کم گیارہ عام شہری شہید اور آٹھ دیگر زخمی ہوگئے ۔ شہید اورزخمی ہونے والوں میں کم سن بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
سعودی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ تعز کے شہر صلوی میں رہائشی مکانات پر بمباری کی ہے جس میں ایک بچے سمیت دو افراد مارے گئے ہیں۔
سعودی عرب کے جارح طیاروں نے تعز صوبے کے شہر مخا میں بھی ایک مقام پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں علاقے کا ٹیلی فونی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔
ایک اور اطلاع کے مطابق سعودی طیاروں نے الجوف صوبے کے علاقے مطمہ میں ، دوبار رہائشی علاقوں کو بمباری کا نشانہ بنایا ہے۔ اس حملے میں متعدد رہائشی مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔ فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
دوسری جانب یمنی فوج اورعوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے سعودی جارحیت کے جواب میں صنعا کے شہر نہم کے نواحی علاقوں میں سعودی اتحاد کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ ان حملوں میں سعودی اتحاد کے درجنوں فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔
یمنی فوج نے الجوف کے نواحی علاقے الغیل میں بھی سعودی فوجی اتحاد کی گاڑیوں کو نشانہ بنا کر درجنوں فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔