Nov ۲۷, ۲۰۱۶ ۱۶:۰۲ Asia/Tehran
  • لیبیا کی فوج کی داعش کے آخری ٹھکانے کی جانب پیشقدمی

لیبیا کی فوج سرت شہر میں داعش کے زیر قبضہ آخری علاقے کی جانب پیشقدمی کر رہی ہے۔

عسکری ذرائع کے مطابق لیبیا کی قومی حکومت کی فوج نے گزشتہ دو روز کے دوران سرت شہر میں داعش کے ٹھکانوں پر زبردست حملے کیے جس کے نتیجے میں درجنوں داعشی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ لیبیا کی قومی فوج کی آپریشنل کمان کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اڑ‎سٹھ داعشی دہشت گردوں کی لاشیں جیزہ کے ساحلی علاقے سے برآمد ہوئی ہیں۔ لیبیا کی فوج نے چند روز قبل جیزہ کے ساحلی علاقے میں پیشقدمی کا آغاز کیا تھا جس کے دوران بائیس داعشی دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔ کہا جارہا ہے کہ داعشی دہشت گردوں نے جیزہ کے علاقوں میں کم سے کم ستر رہائشی مکانات میں چھپ کر مورچے قائم اور سیکڑوں عام شہریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔

 

ٹیگس