Dec ۰۶, ۲۰۱۶ ۱۹:۳۱ Asia/Tehran
  • ترکی کے ساتھ داعش کے تعاون کا انکشاف

ویکی لیکس سائٹ نے داعش دہشت گرد گروہ کے ساتھ ترک صدر کے داماد کے رابطے کا انکشاف کیا ہے-

المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ویکی لیکس کے انکشافات سے اس امر کی غمازی ہوتی ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوغان کے داماد اور پٹرولیم وزیر "برات آلبایراک"  نے، تیل کمپنی  پاورٹرانس کے ساتھ قریبی تعاون کیا ہے-

ترکی کی حکومت نے پاورٹرانس کمپنی کو، کہ جس پر داعش کو تیل برآمد کرنے کا الزام ہے ، تیل کی برآمدات و درآمدات اور تیل کی سپلائی پرعائد پابندی سے مستثنی کردیا ہے-

ترکی اور اس کے بعض مغربی اتحادی ممالک نے حالیہ برسوں میں داعش سمیت متعدد دہشت گرد گروہوں کی مالی اور اسلحہ جاتی مدد و حمایت کی ہے جس کے سبب علاقے میں بدامنی کو ہوا ملی ہے-  

ٹیگس