Dec ۰۷, ۲۰۱۶ ۱۴:۵۸ Asia/Tehran
  • شمالی لیبیا میں دہشت گردوں کے آخری اڈے کا صفایا

لیبیا کی فورسیز نے بنیان مرصوص آپریشن کے دوران شہر سرت میں دہشت گردوں کے زیر قبضہ آخری علاقے سے بھی دہشت گردوں کا صفایا کئے جانے کی خبر دی ہے-

 لیبیا کی قومی وفاق کی حکومت سے وابستہ نیشنل سیکورٹی فورس کے ترجمان رضا عیسی نے روئٹرز کے ساتھ گفتگو میں کہا ہے کہ سرکاری فورسیز نے سرت شہرکے الجیزہ علاقے میں داعش کے اصلی اڈے سے دہشت گردوں کا صفایا کردیا ہے -

یہ ایسی حالت میں ہے کہ لیبیا کی حکومت سے وابستہ فورسیز کے ترجمان نے پیر کے روز اعلان کیا تھا کہ فورسیز کے اہکاروں نے ساحلی شہر سرت پر مکمل طور پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے- لیبیا کا  سرت  شہر، اس افریقی ملک میں داعش کا  اہم ترین قلمرو شمار ہوتا تھا - قابل ذکر ہے کہ لیبیا کی قومی وفاق کی حکومت کی فوج نے بارہ مئی سے ساحلی شہر سرت کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کے لئے بنیان مرصوص کے نام سے آپریشن کا آغاز کیا تھا -

داعش کے زیر قبضہ  شہر سرت پر ، جو کہ سابق ڈکٹیٹر معمر قذافی کی جائے پیدائش ہے ، لیبیا کی فوج کے قبضے سے اگر چہ دہشت گردوں کو کاری ضرب لگے گی تاہم اس شہر کی آزادی سے لیبیا اور شمالی افریقہ میں داعش کا خاتمہ ممکن نظر نہیں آتا-

ٹیگس