Dec ۰۷, ۲۰۱۶ ۱۵:۵۶ Asia/Tehran
  • بغداد میں متعدد دھماکے ، کئی افراد جاں بحق اور زخمی

عراق کے دارالحکومت بغداد کی سیکورٹی فورسیز نے اس شہر کے مختلف علاقوں میں چھ دھماکوں کی خبر دی ہے-

ارنا کی رپورٹ کے مطابق بغداد کی سیکورٹی فورسیز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بدھ کے روز ایک  کار بم دھماکہ، شمالی بغداد کے ابن القف اسپتال کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں ایک عراقی شہری جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا-

اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد کے مشرقی علاقوں کسرہ و عطش ، حی اور ، اور سبع القصور میں بھی تین بم دھماکے ہو‏ئے جس کے نتیجے میں سات عام شہری زخمی ہوگئے-

اس کے علاوہ شمالی بغداد کے حی القاہرہ علاقے ، اور مشرقی شہر کی الجیش شاہراہ پر بھی دو دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں دو شہری جاں بحق اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے-

عراق کے دارالحکومت بغداد اور دیگر شہروں میں ایسے وقت میں یہ  بم دھماکے اور دہشت گردانہ کاروائیاں کی جا رہی ہیں کہ عراقی فوج موصل شہر کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کے لئے آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے اور اب تک فوج اورعوامی رضاکار فورس کو اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں- موصل کو آزاد کرانے کی کاروائی کا آغاز سترہ اکتوبر سے ہوا ہے-  

ٹیگس