Dec ۰۷, ۲۰۱۶ ۱۹:۳۵ Asia/Tehran
  • لیبیا کے تیل والے علاقوں میں شدید جھڑپیں شروع

لیبیا کے تیل کی تنصیبات کے نزدیک سیکورٹی فورس اور مسلح افراد کے درمیان شدید جھڑپیں شروع ہوگئی ہیں۔

لیبیا کی تیل کی تنصیبات کی حفاظت کرنے والے سیکورٹی دستے کے ترجمان محمد قابلی نے بتایا ہے کہ مسلح افراد تیل کی تنصیبات والے علاقے کی جانب پیشقدمی کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلح افراد نے مشرقی شہر بن جواد پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرنے کے بعد اس پر قبضہ بھی کرلیا ہے۔ محمد قابلی نے کہا کہ ملک کی سیکورٹی فورس تیل کی جیٹیوں اور تیل والے علاقوں کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ اس علاقے پر کچھ عرصہ قبل مشرقی لیبیا پر مسلط ، خلیفہ حفتر کی حامی فورس نے قبضہ کرلیا تھا۔
سن دوہزار گیارہ میں نیٹو کی مداخلت اور کرنل قذافی کی حکومت ختم ہونے کے بعد سے لیبیا انتہائی بدامنی کا شکار چلا آرہا ہے۔لیبیا میں مختلف مسلح گروہ اقتدار پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ داعش جیسے دہشت گرد گروہوں نے بھی تیل کی دولت سے مالا اس ملک میں اپنے پنجے گاڑ دیئے ہیں۔

 

ٹیگس