Dec ۱۲, ۲۰۱۶ ۱۳:۱۸ Asia/Tehran
  • عراقی افواج کے ہاتھوں عراقی علاقوں کی آزادی پر تاکید

عراق کے نیشنل الائنس کے سربراہ سید عمار حکیم نے کہا ہے کہ داعش کے چنگل سے عراق کے مختلف علاقوں کی آزادی عراقی افواج کے ہی ہاتھوں ہونی چاہئے

عراق کے نیشنل الائنس کے سربراہ سید عمارحکیم نے پیر کو تہران میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عراقی فوجی، رضاکارفورس، پیشمرگہ اور قبائلی لشکر  کے جوان عراقی حکومت کی اجازت کے بغیر داعش کے خلاف جنگ میں کسی بھی دوسرے ملک کے فوجیوں کی شرکت کو قبول کرنے کو تیار نہیں ہیں-ان کا کہنا تھا کہ داعش کے زیرقبضہ عراق کے بیشتر علاقوں کو آزاد کرا لیا گیا ہے - عمار حکیم نے کہا کہ عراقی عوام اس وقت داعش کے زیرقبضہ اپنی سرزمین کے آخری حصے کو آزاد کرانے کے لئے فیصلہ کن جنگ کررہے ہیں - سید عمارحکیم نے ملک کے سیاسی مسائل کے حل کے لئے عراقی شیعیوں کے اتحاد  کی کوششوں کی جانب  اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ اتحاد ایک جدید اور ترقی یافتہ عراق کی تعمیر کے لئے ملک کے دیگر قومی گروہوں کی جانب تعاون کا ہاتھ بڑھا رہا ہے - انہوں نے اپنے دورہ ایران کے بارے میں  کہا کہ نیشنل الائنس کے وفد نے ایران کے اعلی حکام سے ملاقاتوں میں عراق کی تازہ ترین صورتحال سے انہیں آگاہ کیا - عمار حکیم نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات کی توسیع کے میدانوں میں خصوصی تجاویز پیش کی ہیں -

ٹیگس