کابل میں امن کانفرنس
Dec ۱۵, ۲۰۱۶ ۱۷:۳۹ Asia/Tehran
افغانستان میں سیکورٹی کے بحران پر قابو پانے کے لئے دارالحکومت کابل میں مختلف گروہوں اور جماعتوں نے ایک امن کانفرنس میں شرکت کی۔
کابل سے موصولہ خبروں کے مطابق اس کانفرنس کا اہتمام طالبان کے ایک سابق کمانڈر سید اکبرآغا کی کوششوں سے ہوا جو اس وقت افغانستان کی ایک امن کونسل کے سربراہ بھی ہیں- اس کانفرنس میں افغانستان کے چونتیس صوبوں کی مختلف سیاسی اور جہادی شخصیتوں اور علماء و اکابرین نے شرکت کی- کانفرنس میں شریک مندوبین کا کہنا تھا کہ افغانستان میں جنگ شکست کھا چکی ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ افغان گروہ، آپس میں ایک دو سرے سے امن مذاکرات شروع کر دیں- اس سے پہلے افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے بھی جشن عید میلادالنبی سے خطاب کرتے ہوئے سبھی افغان گروہوں اور خاص طور پر طالبان سے کہا تھا کہ وہ جنگ و خونریزی کو ختم کرکے مذاکرات کی میز پر آئیں-