Dec ۱۷, ۲۰۱۶ ۱۳:۳۶ Asia/Tehran
  • ہزاروں شامی باشندوں کی حلب واپسی

حلب کے بیشتر علاقوں میں امن بحال ہو جانے کے بعد سات ہزار سے زائد شامی باشندے اپنے شہر لوٹ آئے ہیں-

روسی وزارت دفاع نے دہشت گردوں کے قبضے سے مشرقی حلب کی مکمل آزادی کی خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تین ہزار سے زائد دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال دیئے ہیں اور انہوں نے شامی حکومت سے معافی کی درخواست کی ہے- بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہزاروں کی تعداد میں شامی باشندے حلب میں واپس لوٹ آئے ہیں- دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ دہشت گرد گروہ فتح الشام نے صوبہ ادلب کے علاقوں فوعہ اور کفریا سے زخمیوں کو باہر جانے کی اجازت دے دی ہے- اس سے پہلے دہشت گردوں کی طرف سے حلب سمجھوتے کی خلاف ورزی اور کفریا و فوعہ علاقوں سے زخمیوں کو باہرنکلنے کی اجازت نہ دینے کے پیش نظر مشرقی حلب سے دہشت گردوں کا انخلا رک گیا تھا- یہ بھی اطلاعات ہیں کہ دارالحکومت دمشق میں ایک پولیس اسٹیشن پر دہشت گردانہ بم دھماکے میں تین افراد جاں بحق اور چار دیگر زخمی ہو گئے-

 

ٹیگس