Dec ۱۹, ۲۰۱۶ ۰۹:۳۶ Asia/Tehran
  • لیبیا میں خودکش دھماکہ، 7 ہلاک، 8 زخمی

لیبیا کے سیکورٹی حکام نے اعلان کیا ہے کہ بنغازی شہر میں لیبیا کے سیکورٹی اہلکاروں پر ہونے والے خودکش حملے میں 7 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے ہیں۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق داعش دہشتگرد گروہ نے گانفودا علاقے میں ہونے والے دہشتگردانہ دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

گزشتہ ہفتہ بھی لیبیا کی فوج کے خصوصی دستے کے قریب ہونے والے دو کار بم دھماکوں میں 15 افراد زخمی ہوئے تھے۔

اسی طرح لیبیا میں تیل کی بندرگاہوں کی محافظ فورس کے ترجمان نے دہشتگردوں کے ساتھ اس ملک کی تیل تنصیبات کے قریب شدید جھڑپوں کی خبر دیتے ہوئے دہشتگردوں کی جانب سے مشرقی شہر بن جواد پر قبضہ کرنے کی تصدیق کی ہے۔

سن دوہزار گیارہ میں نیٹو کی مداخلت اور کرنل قذافی کی حکومت ختم ہونے کے بعد سے لیبیا انتہائی بدامنی کا شکار چلا آرہا ہے۔ لیبیا میں مختلف مسلح گروہ اقتدار پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ داعش جیسے دہشت گرد گروہوں نے بھی تیل کی دولت سے مالامال اس ملک میں اپنے پنجے گاڑ دیے ہیں۔

 

ٹیگس