افغانستان کے صوبے ننگرہار میں بارودی سرنگ پھٹنے سے 8 افراد زخمی
Dec ۱۹, ۲۰۱۶ ۱۵:۱۶ Asia/Tehran
مشرقی افغانستان کے صوبے ننگرہار میں واقع بتی کوت علاقے میں بارودی سرنگ پھٹنے سے 8 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
ریڈیو تہران کی پشتو سروس کی رپورٹ کے مطابق پیر کی دوپہر کو ہونے والے اس دھماکے کا مقصد بتی کوت کے گورنر حاجی غالب کو نشانہ بنانا تھا تاہم انہیں کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا۔
ابھی تک کسی شخص یا گروہ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
بتی کوت کے گورنر حاجی غالب ماضی میں متعدد بار اس طرح کے حملوں کا نشانہ بن چکے ہیں مگر وہ ان حملوں میں بال بال بچے ہیں۔
دوسری جانب یہ خبر بھی ملی ہے کہ لغمان صوبے کے دولت شاه علاقے میں افغان پولیس اور طالبان کے ساتھ جھڑپوں میں عبدالودود نامی طالبان کا ایک مقامی کمانڈر اپنے 2 ساتھیوں کے ساتھ ہلاک اور 8 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔