Dec ۳۰, ۲۰۱۶ ۱۴:۱۷ Asia/Tehran
  • عراق: موصل میں دسیوں دہشت گرد ہلاک

عراق کے ایک اعلی سیکورٹی اہلکار نے اعلان کیا ہے کہ جمعے کے روز موصل کے مشرقی علاقے میں دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک کئے جانے کے علاوہ بم نصب شدہ ان کی پندرہ گاڑیوں کو بھی تباہ کر دیا گیا۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج کے انسداد دہشت گردی یونٹ کے ایک کمانڈر عبدالغنی اسدی نے اعلان کیا ہے کہ مشرقی موصل میں عراقی فوج کی پیش قدمی اور اس شہر کے القدس علاقے میں عراقی فوج کے داخل ہونے کے ساتھ ہی موصل میں جمعرات کے روز عملی طور پر فوجی آپریشن کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو گیا۔

انھوں نے  اعلان کیا ہے کہ جمعے کے روز موصل کے مشرقی علاقے میں ایک سو ایک دہشت گردوں کو ہلاک کئے جانے کے علاوہ دھماکہ خیز مواد سے بھری ہوئی ان کی پندرہ گاڑیوں کو بھی تباہ کر دیا گیا۔

عراقی فوجی ذرائع کے حوالے سے ایک اور خبر مین بغداد کے شمال میں واقع طارمیہ کے علاقے میں دہشت گردوں کی تین گاڑیوں کو تباہ کئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ تین حملہ آور، ان گاڑیوں کے ذریعے کاظمین میں بم دھماکے کرنے کا منصوبہ رکھتے تھے۔

جمعرات کے روز بغداد کے جنوب میں واقع المعالف کے علاقے میں ہونے والے ایک کار بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور چھے دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

واضح رہے کہ عراق میں داعش دہشت گرد گروہ، موصل میں عراقی فوج کی پیش قدمی روکنے کی غرض سے عام شہریوں کو دہشت گردانہ حملوں کا نشانہ بنا رہا ہے۔

ٹیگس