Dec ۳۰, ۲۰۱۶ ۱۴:۲۸ Asia/Tehran
  • حلب میں دہشت گردوں کے کیمیائی ہتھیار امریکی مواد سے تیار ہوتے تھے

شام میں دہشت گرد گروہ اپنے کیمیائی ہتھیار مشرقی حلب کے کارخانوں میں تیار کرتے تھے جن کے لیے خام مال وہ امریکا سے حاصل کرتے تھے۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کے سمجھوتے کی نگرانی کرنے والی کمیٹی کے سربراہ سامرعباس نے کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کے ادارے کے وفد کو ایسے ثبوت اور نمونے پیش کئے ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ دہشت گرد گروہوں نے شام میں مسٹرڈ گیس کا استعمال کیا ہے-

کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی ‏‏‏کے ادارے کے وفد نے بھی اعلان کیا تھا کہ دہشت گردوں کے ذریعے زہریلی گیسوں کے استعمال کے مسئلے کا جائزہ لینے کے لئے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی جانی چاہئے تھی لیکن اس کمیٹی کی تشکیل کے لئے کوئی کوشش نہیں کی گئی-

دوسری جانب روسی وزارت دفاع نے حلب - مارع شاہراہ کے درمیان واقع دیہی علاقوں میں دہشت گردوں کے ہاتھوں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے بارے میں وسیع تحقیقات کرنے کے بعد ایسے ثبوت پیش کئے ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ دہشت گرد عناصر مسٹرڈ گیس اور دیگر خطرناک زہریلی گیسیں شام کے باہر سے حاصل کرتے تھے-

دہشت گردوں نے حلب کے جنوب مغربی علاقوں میں شامی فوج اور امدادی ٹیموں پر بارہا زہریلی گیسوں سے حملہ کیا ہے- حلب میں دہشت گردوں کے کیمیائی ہتھیاروں کے کارخانوں سے حاصل کئے گئے نمونوں سے یہ ثابت ہوا ہے کہ یہ مواد امریکا سے حاصل کئے گئے تھے۔

ٹیگس