Dec ۳۱, ۲۰۱۶ ۱۳:۴۵ Asia/Tehran
  • سعودی عرب کے اتحادی فوجیوں پر یمنی فوج کا حملہ

یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے جنوب مغربی صوبے تعز کے مختلف علاقوں میں سعودی عرب کے اتحادی فوجیوں کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے متعدد غاصب فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے -

خبروں میں بتایا گیا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے صوبہ تعزکے  جبل الہان اور الضباب علاقوں میں حملہ کرکے سعودی عرب کے کم سے کم گیارہ اتحادی فوجیوں کو ہلاک اور متعدد دیگر زخمی کردیا - یمنی فوج کے توپخانوں نے بھی الحریقیہ گاؤں میں غاصب فوجیوں کے اڈوں پر حملہ کرکے انہیں خاصا جانی اور مالی نقصان پہنچایا - اطلاعات ہیں کہ یمنی فوج نے الصلو اور الوکیل علاقوں میں بھی سعودی عرب کے اتحادی فوجیوں کے ٹھکانوں پر حملے کئے ہیں- یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے اسی طرح الحریقیہ گاؤں کے جنوب میں سعودی ایجنٹوں کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے متعدد کو ہلاک کردیا- 

 

ٹیگس