داعش نے استنبول حملے کی ذمہ داری قبول کر لی
Jan ۰۲, ۲۰۱۷ ۱۴:۲۹ Asia/Tehran
داعش دہشت گرد گروہ نے ترکی میں نئے سال کی تقریبات کے موقع پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
دہشت گرد گروہ داعش نے ایک بیان جاری کر کے استنبول میں نئے سال کی تقریب میں فائرنگ کی ذمہ داری قبول کر لی ہے- رپورٹ کے مطابق داعش نے اپنے بیان میں استنبول میں راینا نائٹ کلب پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے ترکی کی کافر حکومت کے خلاف تھے اور اس میں ایک سو پچاس سے زیادہ افراد ہلاک اور زحمی ہوئے ہیں-
اس بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ یہ حملہ ، شمالی شام میں داعش کے عناصر پر ترکی کے فضائی حملوں کا انتقام ہے - داعش نے دھمکی دی ہے کہ ترکی میں مزید حملے کئے جائیں گے-