Jan ۰۴, ۲۰۱۷ ۱۱:۱۲ Asia/Tehran
  • موصل میں داعش کا ایک سرغنہ ہلاک

موصولہ اطلاعات کے مطابق دہشت گرد تکفیری گروہ داعش کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے سربراہ کو مشرقی موصل میں ہلاک کیا گیا ہے۔

ہمارے نمائندے نے السومریہ نیوز ویب سائٹ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ داعش دہشتگرد گروہ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے سربراہ کو مشرقی موصل کے الکرامہ علاقے میں ہلاک کردیا گیا ہے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ داعش کے دسیوں پروپیگنڈا کرنے والے عناصر موصل میں ہونے والی جھڑپوں کی تصاویر اور اس دہشتگرد گروہ کی وحشیانہ کارروائیوں کی ویڈیو بنانے میں مصروف ہیں اور یہ مناظر داعش سے وابستہ ٹی وی چینل اعماق پر نشر کیے جاتے ہیں۔

عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے سترہ اکتوبر کو صوبہ نینوا میں داعش کے خلاف بڑے فوجی آپریشن کا حکم دیا تھا جس میں عراقی فوج، عوامی رضاکارفورس اور کرد پیش مرگہ ملیشیا کے ساٹھ ہزار جوان حصہ لے رہے ہیں۔ موصل عراق میں داعش کا اصلی گڑھ سمجھاجاتا ہے۔

 

ٹیگس