Jan ۰۵, ۲۰۱۷ ۱۳:۴۹ Asia/Tehran
  • عبداللہ عبداللہ کی طالبان کے ساتھ مذاکرات پر آمادگی

افغانستان کی قومی حکومت کی ایگزیکٹیو کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ نے طالبان کے ساتھ مذاکرات پر آمادگی کا اعلان کر دیا۔

افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ نے جمعرات کو آئین کی پاسداری کے زیرعنوان منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے طالبان سے مطالبہ کیا کہ وہ آئین کو تسلیم کرتے ہوئے افغان عوام کے ساتھ آجائیں-

اس سے قبل افغان امن کونسل نے طالبان سے مطالبہ کیا تھا کہ اگر وہ امن چاہتے ہیں تو پیشگی شرائط ترک کر کے حکومت کے ساتھ مذاکرات کی میز پر آجائیں- 

یہ درخواست قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر میں اس گروہ کے ترجمان کی جانب سے افغان امن کے عمل کو آگے بڑھانے کے لئے دو اہم شرطیں رکھے جانے کے بعد سامنے آئی ہے- 

طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے افغان امن کے عمل کو آگے بڑھانے کے لئے اس گروہ کی تازہ ترین شرطوں کا اعلان  کرتے ہوئے امریکہ کے ساتھ طالبان کے مذاکرات، قطر میں طالبان کے دفتر کو تسلیم کئے جانے اور طالبان کے اراکین کا نام اقوام متحدہ کی بلیک لیسٹ سے خارج کئے جانے پر تاکید کی تھی-

افغان امن کی اعلی کونسل کے نائب سربراہ مولوی عطاء الرحمان سلیم نے تاکید کے ساتھ کہا تھا کہ اس ملک میں امن کے حصول کا واحد راستہ کابل حکومت سے مذاکرات ہے اور طالبان کے پاس صلح کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے-

 

ٹیگس