Jan ۱۶, ۲۰۱۷ ۱۹:۱۳ Asia/Tehran
  • اسرائیل ایک بار پھر جنگی جنوں میں مبتلا ہوگیا

اسرائیل نے حزب اللہ اور حماس کے مجاہدین کا مقابلہ کرنے کے لیے، ریڈ فورس کے نام سے نیا فوجی دستہ قائم کر دیا ہے۔

اسرائیلی اخبار ھاآرٹس کے مطابق، سرخ فورس کو نہ صرف حزب اللہ اور حماس کی طرز پر تربیت فراہم کی جائے گی بلکہ انہیں حزب اللہ اور حماس جیسی وردیاں اور اسحلہ بھی فراہم کیا جائے گا۔


اخبارکا کہنا ہے کہ صیہونی فوجی چھاونیوں میں، جنوبی لبنان اور غزہ پٹی کے سرحدی دیہات اور علاقوں کے حقیقی سائز کے ماڈل بھی تیار کیے گئے ہیں جہاں سے آئندہ کی جنگ میں، حزب اللہ اور حماس کے مجاہدین، ممکنہ طور سے اسرائیل پرحملہ کرسکتے ہیں۔
اخبارکے مطابق اسرائیلی فضائیہ میں بھی ایک نیا یونٹ قائم کیا گیا ہے جس کے پائلٹوں کی وردیاں عرب ملکوں کی فضائیہ کے اہلکاروں جیسی ہیں اور انہیں فضائی جنگ کی خصوصی تربیت دی گئی ہے۔


کہا جارہا ہے کہ سن دوہزاراور دوہزار چھے کی جنگ میں حزب اللہ اور حماس کے ہاتھوں شکست کھانے والی اسرائیلی فوج اب مذکورہ دونوں تنظیموں کے مجاہدین کا مقابلہ کرنے کی تیاری کررہی ہے۔

ٹیگس