Jan ۱۹, ۲۰۱۷ ۱۸:۲۶ Asia/Tehran
  • میانمار کے مسلمانوں پر مظالم کی ذمہ دار اس ملک کی حکومت ہے، میلشیا کے وزیراعظم کا خطاب

ملیشیا کے وزیراعظم نجیب رزاق نے اجلاس میں خطاب کے دوران کہا کہ میانمار کے صوبہ راخین میں مسلمان اقلیتوں کی افسوس ناک صورتحال کی ذمہ دار میانمار کی حکومت ہے-

انہوں نے کہا کہ میانمار کے اقلیتی روہنگیائی مسلمانوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے- ملیشیا کے وزیراعظم نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ میانمار میں بہت سے مسلمانوں کا قتل عام کیا جاچکا ہے اور دسیوں ہزار کی تعداد میں روہنگیائی مسلمان اپنے گھروں سے بے گھر ہوگئے ہیں خبردار کیا کہ موجودہ صورتحال علاقے میں امن و امان کی صورتحال کے لئے خطرہ بن سکتی ہے- ملیشیا کے وزیرخارجہ عنیفہ امان نے بھی او آئی سی کے ہنگامی اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ میانمار کے صوبہ راخین میں روہنگیائی مسلمانوں پر برسوں سے مظالم ڈھائے جارہے ہیں اور اگر ان کی مدد نہ کی گئی تو بلاشبہہ علاقے کی سیکورٹی کی صورتحال خراب ہوسکتی ہے  -

ٹیگس