امریکی سفارت خانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کئے جانے کے بارے میں مصری صدر کا انتباہ
Jan ۲۹, ۲۰۱۷ ۱۳:۰۲ Asia/Tehran
مصر نے امریکی سفارت خانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کئے جانے کے نتائج کے بارے میں خبر دار کیا ہے
مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے جنوبی مصر میں نوجوانوں کے سلسلے میں منعقدہ آسوان کانفرنس کے موقع پر امریکی سفارت خانہ تل ابیب سے قدس منتقل کئے جانے کے بارے میں خبردار کیا اور کہا کہ امریکی حکومت کا یہ فیصلہ موجودہ صورت حال کو مزید پیچیدہ کردے گا- عبدالفتاح السیسی نے کہا کہ فلسطینیوں کے لئے قیام امن علاقے میں سنگ میل ثابت ہوگا اور قاہرہ ، علاقے کے حالات کو پیچیدہ ہونے سے روکنے کی کوشش کرے گا- امریکہ کے نئے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم میں امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کئے جانے کا وعدہ کیا تھا -