Jan ۳۰, ۲۰۱۷ ۱۳:۵۷ Asia/Tehran
  • عراق میں مقیم امریکیوں کو نکال باہر کئے جانے کا مطالبہ

امریکہ میں عراقی شہریوں کے داخلے پر پابندی سے متعلق واشنگٹن کے اقدام پر درعمل کا اظہار کرتے ہوئے عراق کے صدر گروپ سربراہ مقتدی صدر نے اپنے ملک سے امریکیوں کو نکال باہر کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق عراق سمیت سات اسلامی ملکوں کے شہریوں پر امریکہ میں داخل ہونے پر پابندی عائد کئے جانے سے متعلق ٹرمپ کے اقدام پر عراق کی عوامی رضاکار فورس نے بھی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکیوں کے، عراق کے سفر پر پابندی عائد اور عراق میں مقیم امریکیوں کو ملک سے نکال باہر کرے۔
عراقی پارلیمنٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی نے بھی ٹرمپ کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت عراق کو بھی چاہئے کہ ٹرمپ کے فیصلے پر جوابی اقدام عمل میں لائے۔
عراق کی مختلف اہم سیاسی شخصیات نے بھی عراق میں امریکیوں پر پابندی کا مطالبہ کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ یہ پابندی امریکی سفارت کاروں اور فوجیوں پر بھی عائد ہونی چاہئے اور حکومت کو چاہئے کہ عراق سے ان کے انخلاء کے لئے وقت معین کرے۔

 

ٹیگس