Jan ۳۰, ۲۰۱۷ ۱۴:۰۴ Asia/Tehran
  • سعودی عرب میں آل سعود کی جارحیت جاری

آل سعود حکومت نے مشرقی سعودی عرب میں شیعہ مسلمانوں کی تاریخی آبادی کو تباہ کرنا شروع کر دیا۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق آل سعود حکومت نے شیعہ مسلمانوں کے المسورہ قصبے کی توسیع کے بہانے ظالمانہ طریقے سے وہاں کے لوگوں کی زمینوں پر ناجائز قبضہ کرتے ہوئے اسے منہدم شروع کر دیا۔
المسورہ قصبہ، چار صدی پرانا قصبہ ہے اور سعودی عرب کی آل سعود حکومت نے اس قصبے کو تباہ کرنے کے لئے وہاں کی بجلی نیز پانی منقطع کر دیا ہے۔
یہ ایسی حالت میں ہے مختلف اداروں اور تنظیموں کی جانب سے سعودی حکومت کے اس اقدام کی شدید مخالفت کی گئی ہے اور آل سعود کے اس اقدام کو آثار قدیمہ سے متعلق اس کی ناآگاہی کا ثبوت قرار دیا ہے۔
یورپی- سعودی عوامی تنظیم نے بھی المسورہ پر سعودی فوج کے حملے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے آل سعود کے اس اقدام کو غیر قانونی قرار دیا ہے اور سعودی عرب میں شیعہ مسلمانوں کے حقوق کا تحفظ کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔
سوشل میڈیا پر بھی سعودی حکومت کے اس اقدام کی شدید مخالفت کی جا رہی ہے۔

 

ٹیگس