Jan ۳۱, ۲۰۱۷ ۱۳:۵۸ Asia/Tehran
  • شام میں دسیوں دہشت گردوں کی ہلاکت

شامی فوج نے حلب کے جنوب مشرق میں درجنوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق شامی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ شامی فوج اور عوامی رضاکاروں نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے درجنوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے حلب کے جنوب مشرق میں واقع قطبیہ کے علاقے پر کنٹرول حاصل کر لیا۔

شامی فوج نے طومان، الشیخ اور المشرفہ سے بھی دہشت گردوں کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا۔

دوسری جانب روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ روس کے جنگی طیاروں نے پیر کے روز بھی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کرتے ہوئے دیرالزور میں دہشت گردوں کے دو ہیڈکوارٹر تباہ کر دیئے۔ روسی طیاروں نے دیرالزور کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کو نشانہ بنایا جس میں داعش دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچا۔

ٹیگس