Feb ۱۵, ۲۰۱۷ ۱۳:۴۸ Asia/Tehran
  • یمن میں سعودی جنگی طیارہ مار گرایا گیا

یمن کی فضائیہ کے اہلکاروں نے صوبے مآرب میں سعودی عرب کا ایک جارح جنگی طیارہ مار گرایا ہے۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق یمن کے صوبے مآرب میں سعودی عرب کا یہ جنگی طیارہ، منگل کی رات مار گرایا گیا۔

ابھی تک اس سلسلے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

یمنی ذرائ‏ع نے اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہ سعودی عرب کے جنگی طیارے مستقل طور پر مآرب کی فضا میں پروازیں کر رہے ہیں، کہا ہے کہ سعودی ایجنٹوں نے اس جگہ کو اپنے محاصرے میں لے لیا ہے کہ جہاں سعودی عرب کا یہ جنگی طیارہ گر تباہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ اور بعض عرب و مغربی ملکوں کی حمایت اور اقوام متحدہ کی خاموشی کے نتیجے میں مارچ دو ہزار پندرہ کو یمن پر اپنے وحشیانہ حملے شروع کئے ہیں تاکہ اس ملک کے مستعفی صدر منصور ہادی کو دوبارہ اقتدار میں لایا جا سکے جس کے نتیجے میں اب تک گیارہ ہزار سے زائد یمنی شہری شہید اور دسیوں ہزار ہزار دیگر زخمی نیز لاکھوں کی تعداد میں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں اور اس ملک کی بنیادی تنصیبات بالکل تباہ ہو گئی ہیں۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کے نتیجے میں اس ملک کے عوام کو بنیادی ضروریات کی اشیا منجملہ خوراک اور دواؤں کی شدید قلّت کا سامنا ہے اور اس ملک میں مختلف قسم کی بیماریاں بھی پھیلتی جا رہی ہیں۔

ٹیگس