Feb ۲۰, ۲۰۱۷ ۱۸:۳۸ Asia/Tehran
  • لیبیا کے وزیراعظم پر قاتلانہ حملہ، بال بال بچ گئے

لیبیا کی قومی حکومت کے وزیراعظم قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے۔

 طرابلس سے موصولہ خبروں میں کہا گیا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے پیر کے روز قومی حکومت کے وزیراعظم فائز سراج کی گاڑی کو دارالحکومت میں فائرنگ کا نشانہ بنایا۔
 کہا جارہا ہے کہ حملہ آور وزیراعظم کو قتل کرنا چاہتے تھے تاہم انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ اس حملے میں لیبیائی وزیراعظم کے دو ذاتی محافظ زخمی ہوگئے۔
 دوسری جانب حکومت لیبیا کے ترجمان اشرف الثلثی نے اسے اتفاقیہ فائرنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی گاڑی پر براہ راست فائرنگ نہیں کی گئی۔
 اشرف الثلثی نے مزید کہا کہ انہوں نے وزیراعظم فائز سراج سے ٹیلی فون پر بات  کی ہے اور وہ خیریت سے ہیں۔
 تاحال حملے کی وجوہات اور اس میں ملوث عناصر کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہوسکا ہے اور یہ بھی معلوم نہیں کہ ان کا تعلق کس گروہ سے تھا۔
 ملک کے سابق ڈکٹیٹر معمر قذافی کے سقوط کے بعد سے لیبیا شدید بدامنی کا شکار چلا آرہا ہے اور مختلف گروہوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔

 

ٹیگس