Feb ۲۳, ۲۰۱۷ ۲۱:۱۵ Asia/Tehran
  • گورنر سے بدسلوکی کے الزام میں افغان نائب صدر کے محافظ گرفتار

کابل کی پولیس نے افغانستان کے نائب صدر جنرل عبدالرشید دوستم کے سات محافظوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان صدیق صدیقی نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ جنرل دوستم کے ان محافظوں کو صوبہ جوزجان کے سابق گورنر احمد ایشچی سے بدسلوکی کے الزام میں گرفتار کیا گیاہے۔
 افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ ان ساتوں افراد پر جوزجان کے سابق گورنرکے ساتھ بد سلوکی کا الزام تھا لیکن جنرل دوستم نے انہیں عدالتی یاحکومتی تحویل میں دینے سے انکار کردیا۔

بدسلوکی کا الزام سیاسی مخالفین کی سازش ہے، جنرل رشید دوستم

جنرل دوستم کے محافظوں پر خود جوزجان کے گورنرنے بدسلوکی کا الزام عائد کیا تھا۔
اطلاعات ہیں کہ افغان سیکورٹی فورس نے اس سے پہلے جنرل دوستم کے گھر اور دفتر کا محاصرہ کرلیا تھا۔
 جنرل دوستم نے جوزجان کے سابق گورنر کے الزام کی تردید کی ہے اور اس کو اپنے سیاسی مخالفین کی سازش قراردیا ہے-

ٹیگس