Feb ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۱:۳۵ Asia/Tehran
  • اسرائیل، شام كی صورتحال سے فائدہ اٹھانے کی کوشش میں

شام کے نائب وزيرخارجہ نے ملک ميں فوجی مداخلت، دہشتگردی كے فروغ اور تخريبی كارروائیوں كا حوالہ ديتے ہوئے كہا ہے كہ ناجائز صہيونی حکومت شام كی بگڑتی ہوئی صورتحال سے بہت فائدہ اٹھارہی ہے

فيصل مقداد نے گزشتہ روز المنار ٹی وی چينل كو خصوصی انٹريو ديتے ہوئے كہا كہ دشمن ممالک فوجی مداخلت كے ذريعے شام ميں دہشتگردی اور تخريب كاريوں كو فروغ دے رہے ہيں.

انہوں نے كہا كہ اگر صہيونيوں كے مفادات كے تحفظ كی بات نہ ہوتی تو گزشتہ امريكی حكومت شام ميں دہشتگردوں اور تخريب كاری كرنے والے عناصر كی حمايت نہ كرتی.

اس اعلی شامی سفارتكار کا کہنا تھا كہ يورپی ممالک نے بھی صہيونيوں كو تحفظ فراہم كرنے كے لئے دہشتگردی پر بھاری سرمايہ كاری كی تھی۔

انہوں نے كہا كہ ہمارے روس شام ميں امن عمل اور سياسي كاوشوں كو آگے بڑھانے كے لئے مدد فراہم كر رہے ہيں ۔

ان کا کہنا تھا كہ روس سمجھتا ہے كہ شامی عوام ہی اپنے مستقبل کا فيصلہ كرسكتے ہيں.

 

ٹیگس