Mar ۰۲, ۲۰۱۷ ۱۸:۲۵ Asia/Tehran
  • عراق: داعش کے حملے پسپا کر دیئے گئے

عراقی افواج نے سامرا اور موصل کے مغربی علاقوں میں دہشت گرد گروہ داعش کے حملوں کو بری طرح ناکام بنا دیا-

عراقی فوج کے ایک سینئیر کمانڈر نزار الشجیری نے بتایا ہے کہ داعش نے صوبہ صلاح الدین کے مرکزی شہر سامرا کے شمال مشرق میں عراق کی مشترکہ فوج پر حملہ کیا جس کو بری طرح ناکام بنا دیا گیا-

عراقی فوج کے مذکورہ کمانڈر نے کہا کہ داعش نے سامرا کے شمال مشرق میں ابوخد علاقے میں فوج اور عوامی رضاکار فورس کے مشترکہ اڈے پر حملہ کیا- ان کا کہنا تھا کہ یہ حملہ دو گھنٹے تک جاری رہا لیکن عراقی افواج نے اس کو پسپا کر دیا-

عراقی افواج نے موصل کے مغرب میں بھی داعش کے ایک حملے کو ناکام بنا دیا- عراق کے فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ  داعش کے بعض عناصر، ان عام شہریوں کے درمیان روپوش ہو گئے ہیں جو لڑائیوں کی وجہ سے موصل کے مغربی علاقوں سے محفوظ مقامات پر پناہ لے رہے ہیں اور اس طرح وہ فوجی اڈوں تک پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں تاہم عراقی افواج کی ہوشیاری سے ان کی سازشیں ناکام بنا دی جاتی ہیں-

اس درمیان عراقی دارالجکومت بغداد کے جنوبی علاقے میں ایک منڈی میں دہشت گردانہ بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے-

عراقی ذرائع کا کہنا ہے یہ دہشت گردانہ بم دھماکہ بغداد کے الیوسفیہ علاقے کی منڈی میں کیا گیا- عراقی افواج کے ہاتھوں شرمناک شکست کھانے کے بعد داعش نے شہروں میں دہشت گردانہ کارروائیاں تیز کر دی ہیں-

 

ٹیگس